نمیرہ محسن : پی این پی نیوز ایچ ڈی
دکھے دل کو دکھانا ، اچھا لگتا ہے؟
تمہیں مجھ کو ستانا اچھا لگتا ہے؟
آج کہہ ہی دیا اس نے کہ تم بھکاری ہوں
فقیروں کے پیالے کو گرانا اچھا لگتا ہے؟
کوئی تو ایسا لمحہ تھا جہاں ہم بھی ضروری تھے
تمہارے کرم ہیں ہم پر، جتانا اچھا لگتا ہے؟
کوئی محروم اتنا ہو کہ جتنا وہ ہوا بے گھر؟
سائے میں سسکتے کو، ٹھوکر لگانا اچھا لگتا ہے؟
چلے جائیں گے جس دن ہم محفل چھوڑ کر تیری
تم ہی کہو گے پھر بلانا اچھا لگتا ہے