ٹی ایم شبقدر کی غنڈہ ٹیکس نامنظور۔ بٹگرام شبقدر کے دکانداروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی 251

ٹی ایم شبقدر کی غنڈہ ٹیکس نامنظور۔ بٹگرام شبقدر کے دکانداروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی

رپورٹ، شبقدرعدنان تابش (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق شبقدر بٹگرام سے تعلق رکھنے والے مشہور جوس فروش شاہ جی نے پی این پی نیوز ایچ ڈی کو بتایا۔ کہ پرسوں انہیں ٹی ایم اے شبقدر کے نام سے ایک نوٹس ملا، جس میں اس کے لگائے ہوئے ایڈورٹائزنگ فلیکس پر سالانہ فیس کی مد میں 7 ہزار روپے جمع کرنے کو کہا گیا۔ اور اس کے لئے اسے دو دن کا وقت دیا گیا۔
دکانداروں کے بقول ٹی ایم اے شبقدر بٹگرام بازار میں کسی قسم کی کوئی خدمت فراہم نہیں کرتی، جس کے بدلے میں ہم انہیں ٹیکس ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ٹی ایم شبقدر ہمیں اس طرح کے ظالمانہ ٹیکسوں کے نوٹسز بھیج رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، کہ اگر آئندہ بھی اس طرح نوٹسز بھیجے گئے۔ تو وہ اس کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
دوسری طرف ٹی ایم اے شبقدر میں ایک ذمہ دار شخص نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا، کہ اس طرح کے نوٹسز عموماً ٹی ایم اے کے کچھ اہلکار اپنے ذاتی جیب خرچ کے لئے بھیجتے رہتے ہیں، اور دکانداروں سے اس مد میں اپنے لئے پیسے وصول کرتے ہیں، جس کا ٹی ایم اے میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
شبقدر بٹگرام کے دکانداروں نے ٹی ایم او شبقدر سے اس نوٹس کی انکوائری کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں