(رپورٹ : زبیر خان بلوچ، پاک نیوز پوائنٹ)
جس کی میزبانی ناظم خدمت خلق میاں طارق صاحب تحریک لبیک پاکستان سعودیہ عریبیہ نے کی،آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا،جس میں خصوصی شرکت الجبیل سے سید علی مرتضیٰ شاہ صاحب ۔الدمام سے چوہدری عبدالزاق جٹ صاحب،اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی,جگر گوشہ حضور امیر المجاھدین صاحبزادہ انس رضوی صاحب نے کیا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکاء آور کارکنان سے خوشی کا اظہار فرمایا ارشاد فرمایا مخلص کارکنان جس تحریک میں ہوں اور اس تحریک کا مشن اور منشور بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دین کو تخت پر لانا ہو اس تحریک کو کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی اس موقع پر کارکنان کی جانب سے پر جوش نعروں سے فضاء گونج اٹھی،اور شاگرد امیر المجاہدین علامہ نورالحسن شاہ ہاشمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،بابا جی قبلہ امیر المجاہدین رحمت اللہ علیہ نے اس امت کو اصل منزل کی جانب گامزن کیا اور خصوصی پاکستان کی عوام کو جس مقصد کے لئے پاکستان بنا اس نظریہ کو اجاگر کیا اور اب بابا جی رحمت اللہ علیہ کے لخت جگر حافظ علامہ سعدحسین رضوی بھی اس مشن سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے اسی وجہ سے کامیابی بھی تحریک لبیک پاکستان کو ملی خطاب کرنے والوں میں سیدعلی مرتضی الحسینی۔ محمد عبدالرزاق جٹ۔ علامہ گلفام اویسی اور دیگر رہنما شامل تھے
اجلاس کے آخر میں درود سلام کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کی سالمیت کے لئے دعائیں کی گئیں.
369