سیالکوٹ پولیس کی بروقت کاروائی کمسن چچازاد بہن بھائی کو چھریوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کرنے والا سفاک قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار آلہ قتل برآمد 186

سیالکوٹ پولیس کی بروقت کاروائی کمسن چچازاد بہن بھائی کو چھریوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کرنے والا سفاک قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار آلہ قتل برآمد

رپورٹ کامران سلہری سیالکوٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مراد پور کے علاقہ ہنٹر پورہ کے رہائشی جاوید مسیح نے تھانہ میں اطلاع دی کے اس کی 19 سالہ بیٹی انمول اور 15 سالہ بیٹے سلیمان مسیح کو اس کے بھتیجے آفتاب عرف چاند مسیح نے نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے چھریوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا ہے اور فرار ہو گیا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے کمسن بہن بھائی کے اندوہناک دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل رانا ندیم طارق کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے کر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوے ملزمان کی تلاش و فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔
پولیس ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر بھر کی ناکہ بندی ، درجنوں سی سی ٹی وی کیمراز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوہرے قتل کے مرکزی ملزم آفتاب عرف چاند مسیح کو چند گھنٹوں کے محدود وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے. ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے.
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر معیاری تفتیش کی بدولت ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں