Tick tock took the friend's eye 214

ٹک ٹاک کا جنون دوست کی آنکھ لے گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ٹک ٹاک کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ ٹک ٹاک بناتے دو دوستوں کی فایرنگ سے قریبی کھیتوں میں کام کرنے والا 18 سالہ شرافت آنکھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے آنکھ ضایع ہونے کی تصدیق کر دی۔
واقعہ نارنگ منڈی کے نواحی گاوں کوٹ عبداللہ میں پیش آیا جہاں پر 18 سالہ شرافت اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ پاس ہی دو دوست علی اور عامر ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ اچانک ان کی فایرنگ سے ایک گولی زمین پر لگنے کے بعد قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے نوجوان 18 سالہ شرافت کی آنکھ میں جا لگی گاوں والوں نے فوری طور پر شرافت کو قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹر نے اس کی ایک آنکھ ضایع ہونے کی تصدیق کر دی نارنگ پولیس اس واقعے سے بالکل لاعلم رہی جبکہ دوسری طرف گاوں والے دونوں فریقین کے مابین صلح کروانے میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں