In the era of modern technology, scammers misrepresented themselves as bank staff and took a special number from a vulnerable person to deprive them of their lifetime savings. 194

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نوسر بازوں نے خود کو بنک عملہ بتا کر معزور شخص سے خصوصی نمبر لیکر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )
تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کریم پارک کا رہاشی رانا شفیق نامی شخص ایم سی بی بنک کریم پارک کا اکاؤنٹ ہولڈر ہے نوسر بازوں نے مکاری ہوشیاری کے ساتھ
معزور شخص سے کہا کہ وہ اسٹیٹ بنک سے کال کر رہے ہیں لہزا اپنا اکاؤنٹ ایکٹیو کرانے کے لیے پن نمبر دیں نوسر باز گروہ نے معزور شخص کے بنک اکاؤنٹ سے بہت ہوشیاری سے دس لاکھ روپے دو مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر لیے جیسے ہی اس واردات کا پتہ چلا تو متعلقہ بنک برانچ کے افسران سے رجوع کیا گیا رانا شفیق نے لاہور ایف آئی اے میں درخواست جمع کرائی اس نے شک ظاہر کیا کہ اس واردات میں متعلقہ بنک عملہ ملوث لگتا ہے تین ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی اعلی حکام سے درخواست کرتے ہوئے متاثرہ شخص رانا شفیق کا کہنا تھا کہ جلد از جلد ایف آئی آر درج کرکے میری لٹی ہوئی جمع پونجی واپس دلائی جائے اور اس گھناونے جرم میں شریک مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کوئی اور شہری لٹنے سے بچ جائیں
نوٹ _لاہور

نوسر بازوں کا شکار ہونے والا رانا شفیق داستان سناتے ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں