(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کردی ہے، اسپتال سے متاثرہ مریض کی ٹریول ہسٹری معلوم کررہے ہیں، خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔