وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے انعقاد پر نیک تمناؤں کا اظہار 169

امریکا کا دورہ کامیاب رہا ہے، آج کے اور 6 ماہ پہلے کے پاکستان میں واضح فرق نظرآرہا ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا ہے، آج کے اور 6 ماہ پہلے کے پاکستان میں واضح فرق نظرآرہا ہے، 6 ماہ میں کسی بھی ملک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری ہی آئی ہے ، عمران خان نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، اللہ کا شکر ہے ہم اب درست سمت میں چل رہے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا، سیلاب کےعلاوہ ہمارا ایجنڈا امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا، تجارت، زراعت اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں مزید پیشرفت کا امکان ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکا کے دورے پر وزیراعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بہت کام کرنا ہے، سیکریٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سرفہرست رکھا، سیلاب متاثرین کیلئے ہم جتنا بھی کریں وہ ناکافی ہے،سیلاب سے بڑی تباہی آئی ہے، پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے، سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، جو اس وقت سیاست کر رہا ہے وہ دراصل سیلاب متاثرین کی زندگی سے کھیل رہا ہے، اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا واحد حل یہ ہے کہ دنیا کو ایک ہوکر اس کے خلاف کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں