کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ (کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
دعوت اسلامی اور یونین آف جرنلسٹ کے وفد نے ایس ایچ او شہباز بھلی کے ساتھ مل کر تھانہ کی حدود میں پودا لگایا۔اس موقع پر دعوت اسلامی کے مبلغین نے میڈیا کو بتایا کہ کوٹلی لوہاراں میں 500پودے لگانے کا پروگرام ہے۔جو مختلف اداروں اور سڑکوں پہ لگائے جائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شجر کاری کا مقصد بدلتے ہوئے موسم کی شدت کو کم کرنا اور ماحول کو سازگار بنانا ہے۔پودے لگانا ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے اس عظیم کام میں سب کو حصہ لینا چاہیئے۔ اس موقع پر یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر کامران سلہری، صحافی محمدایوب، فیصل طور ایڈووکیٹ، انجینر شمس اعظم ، حافظ ابوبکر ، محمد عمر و دیگر نے شرکت کی۔