کورنا کا خطرہ ابھی باقی ہے ،ایس او پیز کے حوالے سے اسد عمر کی عوام سے اپیل 272

کورنا کا خطرہ ابھی باقی ہے ،ایس او پیز کے حوالے سے اسد عمر کی عوام سے اپیل

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لئے عوام ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ خطے میں کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات ایران میں فی 10 لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں ہیں جبکہ نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں، افغانستان میں 160 اور بنگلا دیش میں 113فی ملین اموات ہوئیں.. ہمیں چاہیے کہ ہم خود کو محفوظ کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں