سپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے. ، شیری رحمان 229

سپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے. ، شیری رحمان

(سٹاف نیوز تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آرٹیکل 54 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونا تھا ، سپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے.
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر نے سپیکر کی وضاحت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ تزئین وآرائش کےباعث اجلاس تاخیرسےبلاناغیرقانونی ہے، ‏آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ پارٹی لیڈرکی مرضی کےبناووٹ نہیں دے سکتے، آئین میں نہیں لکھاکہ پارٹی کی ہدایت پراجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا.
شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکومت ارکان پارلیمنٹ سےووٹ کاحق نہیں چھین سکتی،آرٹیکل 63 اے بالکل واضح ہے ، وزیر اعظم اور حکومت ارکان کو ڈرانا دھمکانا بند کریں ، تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن سے قبل وزراء اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے ، ریکوزیشن کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی دعا قبول ہو گئی ہے ، بعد میں وزیر اعظم نے اپنے ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگا کر انہیں دھمکیاں دیں ، اب ان ہی ارکان کی واپس آنے کی منت سماجت کر رہے ہیں ، کیا وزیر اعظم فیک نیوز پھیلا رہے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں