تھانہ فیروز والہ کی حدود میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا قتل،ڈکیتی،راہزنی،فائرنگ،جیسے واقعات میں اضافہ 185

تھانہ فیروز والہ کی حدود میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا قتل،ڈکیتی،راہزنی،فائرنگ،جیسے واقعات میں اضافہ

رپورٹ فیروز والہ : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تھانہ فیروز والہ کی حدود میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا قتل،ڈکیتی،راہزنی،فائرنگ،جیسے واقعات میں اضافہ فیروز والہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو کر رہ گئی بھتہ نہ دینے کی پاداش میں تاجر کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھانہ فیروز والہ میں گزشتہ چند دنوں کے دوران سات شہری قتل ہوئے جبکہ کئی شہری لاکھوں روپوں کی نقدی سے محروم کر دییے گئے گزشتہ ہفتے تاجر برادری کے رہنما کو بھتہ کی پرچی موصول ہوئی بھتہ نہ دینے پر عالم جان کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ ایک شہری کو زخمی کیا گیا اس سے پہلے بی اے کے طالب علم مزمل حسین کو دوران ڈکیتی قتل کیا گیا. پولیس کی جانب سے لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ملزمان کو چند دنوں میں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا دو ہفتے گزرنے کے باوجود ملزمان تاحال قانون شکنجے میں نہ آسکے کہ قتل کی ایک اور واردات ہو گئی بدو پلی کے رہائشی شیری علی اور عابد پر نامعلوم افراد نے کالا شاہ کاکو کے قریب فائرنگ کی فائرنگ سے شیری ہلاک عابد شدید زخمی ھوا منوں آباد میں گھر کے سامنے ٹیپ ڈیک اونچی آواز چلانے سے منع کرنے اور تھانے میں ملزمان کے خلاف درخواست دینےکی پاداش میں اوباش نوجوان شان عرف شانی نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھانہ فیروز والہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہونے لگا علاقے کی عوام نے آئی جی پنجاب ڈی پی او شیخوپورہ ، آر پی او شیخوپورہ ،ڈی ایس پی فیروز والہ سمیت وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جرائم کو روکنے اور امن و امان قائم کرنے کے لیے علاقے میں مشکوک، آوارہ اور خوف و ہراس پھیلانے والے بھتہ مافیا جیسے عناصر کو کنٹرول کرنے کے پولیس کا گشت بڑھایا جائے.

نوٹ _ فیروزوالہ_ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ جانے والے فیاض،فاروق تفصیلات بتاتے مختلف واقعات میں قتل ھونے والے افراد کی نعیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں