(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اردو سامعین کیلئے سعودی ریڈیو سے 24 گھنٹوں کی نشریات کا آغاز کردیا ہے جو وسط ستمبر تک تجرباتی بنیاد پر جبکہ سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کو باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا ، نشریات میں اسلام اور قرآن و احادیث، تاریخی وعالمی حالات پہ مشتمل پروگرام پیش کیے جائیں گے ، یہ بات ڈپٹی چیئرمین سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی فیصل الیافی نے پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی. انہوں نے کہا کہ عالمی نشریات ستمبر 1950 میں مکہ مکرمہ سے شروع کی گئی تھی جس میں اردو پروگرام 15 منٹ کےہوا کرتے تھے.فیصل الیافی نے کہا کہ میڈیا کی دنیا میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں، چیلینجز کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جسکے لئے سعودی اردو نشریات نے سوشل میڈیا، انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ایف ایم، شارٹ ویو اور سیٹلائٹ، ٹوئٹر پہ بھی اپنی نشریات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تمام معاملات کی منظوری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے سعودی وزیراطلات کی نگرانی میں مختلف زبانوں میں بھی نشریات کو عالمی سروس میں شامل کیاگیا ہے.