The Saudi Ministry of Hajj has announced great good news regarding Umrah. When will the payment for Umrah start? 510

سعودی وزارت حج نے عمرہ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی ۔عمرہ کی ادائیگی کب سے شروع ہوگی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی وزارت الحج کی طرف سے عمرہ سیزن 1443ء کیلئے اعلان کردہ اہم قوائدوضوابط درج ذیل ہیں:
عمرہ ویزے 15 ذوالحج سے 15 شوال تک جاری ہوتے رہیں گے۔
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کا داخلہ یکم محرم سے شروع اور 30 شوال تک جاری رہے گا۔
18 سال سے زائد عمر کے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔ رہائش، ٹرانسپورٹ اور زمینی خدمات کے لئے عمرہ کمپنیاں ذمہ دار ہونگی اور تمام ایئرلائنز بورڈنگ سے قبل زائرین کے پی سی آر ٹیسٹ کی جانچ کی ذمہ دار ہونگی۔
تمام ٹریولنگ گروپوں کی صورت میں ہوگی۔
ایتمرنا ایپ کے ذریعہ حرمین میں نمازوں کی ادائیگی، رہائش تین چار اور پانچ ستارہ ہوٹلوں میں ہوگی۔ ایک کمرے میں 2 افراد رہ سکیں گے۔ کن ممالک کو عمرہ ویزا کی اجازت ہے اس کا انحصار ان ممالک کی کوویڈ صورتحال پر ہوگا۔ سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین کی دونوں ڈوز ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں