حالیہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے شہریوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا 215

حالیہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے شہریوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

حالیہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے شہریوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پہلے ہی دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے ایسے میں بجلی بل ادا کرنا ناممکن ہوگیا لہزا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کو کم کیا جائے راوی روڈ ڈویژن لیسکو آفس کریم پارک کے باہر عوام نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے لیسکو آفس کی بجلی کاٹ دی شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو کسی نے بجلی کے بل کو آگ لگا دی علاقہ مکینوں نے جب راوی روڈ ڈویژن آفس کا محاصرہ کیا تو متعلقہ عملے کو مجبورا شفیق اباد پولیس کی مدد لینا پڑی شہریوں کی جب کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو احتجاج کرنے والوں نے ممبر پنجاب اسمبلی بلال یاسین کے آفس جا کر شکایت کی ایم پی اے بلال یاسین نے لیسکو عملے جن میں ایس ڈی او ،ایکسیین کو اپنے آفس بلا کر عوام کی شکایات سنی لیسکو افسران نے احتجاج کرنے والوں کے بلوں میں بل ادا کرنے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع اور قسط کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جب تک مرکزی حکومت اس میں ریلف نہیں دے گی تب تک وہ ایک روپیہ بلوں میں کم نہیں کر سکتے ایم پی بلال یاسین نے شہریوں کو بتایا کہ انکے مسائل مرکزی قیادت تک پہنچا دییے گئے ہیں انشاءاللہ عوام کو بہت جلد ریلیف ضرور ملے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں