وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عزیز محمد خان (مرحوم) کے گھر آمد 187

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عزیز محمد خان (مرحوم) کے گھر آمد

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف توصیف عباسی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے حاجی عزیز محمد خان کی اہلیہ کی عیادت کی۔اس موقع پر حاجی عزیز محمد خان (مرحوم) کے فرزند عبدالقادر عباسی بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر زراعت, لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار میر اکبر خان, وزیر خوراک علی شان سونی, سینیر نائب صدر تحریک انصاف ظفرانور, پرنسپل سیکرٹری شاہد محی الدین, ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر راجہ شجاعت,ڈی آئی جی سردار گلفراز,احمد سغیر چغتائی اور معروف کاروباری شخصیت بشیر احمد عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں