(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 1805 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی معمولی نظر آئے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پیر کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمی بعد ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 26 ہزار 100 اور 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔