نئی نسل کو سر سبز اور خوبصورت پاکستان درخت لگا کر ہی دیا جا سکتا ہے نئی نسل کو سر سبز اور خوبصورت پاکستان درخت لگا کر ہی دیا جا سکتا ہے 185

نئی نسل کو سر سبز اور خوبصورت پاکستان درخت لگا کر ہی دیا جا سکتا ہے نئی نسل کو سر سبز اور خوبصورت پاکستان درخت لگا کر ہی دیا جا سکتا ہے

لاہور (ایچ ایم فیاض، اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
 درخت لگائیں ماحول کو بہتر بنائیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں “گرین پاکستان  “شجر کاری تقریب کا اہتمام کیاگیا جس کامقصد آنے والی نئی نسل کو بہتر ماحول سر سبز اور خوبصورت  پاکستان دینا ہے گرین پاکستان شجر کاری مہم میں ممبر پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ ،معروف صحافی کالم نگار سہیل وڑائچ ، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ رضا ،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ضیاءالرحمن ، 
کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز ،وائس پرنسپل فرح حمید طاہر نے کالج کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر معزز مہمانوں نے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایک پودا نہیں بلکہ سینکڑوں پودے لگائے گئے جس کا مقصد پاکستان کو سرسبز بناتے ہوئے نئی نسل کے لیے نہ صرف ماحول کو خوبصورت بنایا جائے گا  بلکہ صحت مند اور پر فضا بنانے میں درخت معاون ثابت ہونگے  ممبر پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، سہیل وڑائچ ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، راجہ رضا ، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گورنمنٹ تو اپنے طور کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت کام کر رہی ہے لیکن سول سوسائٹی سمیت شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ بھی شجر لگانے میں اپنا کردار ادا کرے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شجر کاری کی تشہیر بہت ضروری ہے اوراس کے لئے میڈیا کا کردار بھی بہت اہم ہے کلین اینڈ گرین پروگرام کا مطلب بھی یہی ہے وطن عزیز کو سر سبز بنایا جائے درختوں سے ہمیں تازہ ہوا اور آکسیجن ملتی ہے آخر میں پاکستان کی ترقی خوشحالی  اور سلامتی کے کیے دعا بھی کی گئی 

 اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں شجر کاری تقریب کے موقع پر معزز مہمان پودے لگا رہے ہیں 
اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں شجر کاری تقریب کے موقع پر معزز مہمان پودے لگا رہے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں