انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا ہے.شہباز شریف

ایجنسیوں کی معلومات مستند تھیں

اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا،ایجنسیوں کی معلومات مستند تھیں،سفارشیں بھی آئیں مگر وہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی،شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا ہے۔ اس ضمن میں بہت سی سفارشیں بھی آئیں کہ ایسا نہ کریں، فلاں بندے کو نہ نکالیں۔
میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آئی آر میں موجود ایسے کرپٹ عناصر کو جو ہمیں نہیں چاہیئں تھے ، کو نکالتے وقت بھی میرے خیال میں یہ بات موجود تھی کہ ابھی دائیں بائیں ہر طرف سے ان لوگوں کے حق میں سفارشوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ابھی اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہی جاتے ہیں کہ ملک بھر سے سفارشوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن ہم نے اس کی پرواہ نہ کی، میں اس سے نمٹنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہ تھا ، ہمارے پاس ایجنسیوں کی مدد سے حاصل ہونے والی مستند معلومات تھیں جن کی بنیاد پر وہ اقدامات اٹھائے جن کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے