The missing one and a half year old girl was found by the police in a timely manner. 297

لاپتہ ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی پولیس کی بروقت کارروائی سے تلاش کر لی گئی.

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
گزشتہ رات تھانہ کینٹ کے علاقہ بھڑتھ سے ڈیڑھ سالہ مناہل اچانک لاپتہ ہو گئی جس کی اطلاع 15 پر دی گئی تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل رانا ندیم طارق کو تلاش کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی سٹی رانا ندیم طارق اور ایس ایچ او کینٹ میاں عبدالرزاق۔ایس ایچ او حاجی پورہ ملک ندیم۔ایس ایچ او نیکاپورہ عمران سلطان سمیت شہر کی دیگر نفری کے ہمراہ رات بھر مختلف مقامات پر بچی کی تلاش کرتے رہے اسکے ساتھ ساتھ علاقہ کو بھی سیل کردیا گیا اور گھر گھر تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جس کی بدولت صبح سویرے نچی کو تلاش کر لیا گیا ڈیڑھ سالہ مناہل کے ملنے پر بچی کے والدین سجدہ ریز ہو گئے اور انہوں نے سیالکوٹ پولیس کے لئے نیک کلمات کہے جن کی محنت سے انکی بچی ان تک پہنچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں