مسلم لیگ کی دیانت دار محب وطن قیادت وطن عزیز کی تعمیر و ترقی خوش حالی قومی سلامتی و خود مختاری کے لئے ناگزیر ہے.ملک منظور حسین اعوان 194

مسلم لیگ کی دیانت دار محب وطن قیادت وطن عزیز کی تعمیر و ترقی خوش حالی قومی سلامتی و خود مختاری کے لئے ناگزیر ہے.ملک منظور حسین اعوان

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی خصوصی دعوت پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قائدین سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام،چوہدری کاشف نواز رندھاوا ناظم سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن امین وینس سابق چیئرمین ہوپ حافظ شفیق کاشف کی جدہ آمد سئنیر راہنما مسلم لیگ نواز گلف مہر عبد الخالق لک نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ نواز سعودی عرب رانا محمد اشرف اتحادی جماعتوں کے مقامی راہنماؤں کی شرکت اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور نائب صدر محترمہ مریم نواز کی بے بنیاد کیسسز میں بے گناہی سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ کی دیانت دار محب وطن قیادت وطن عزیز کی تعمیر و ترقی خوش حالی قومی سلامتی و خود مختاری کے لئے ناگزیر ہے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز سمیت قائدین پر جعلی اور بے بنیاد کیس بنانے والوں کو عوام کو جواب دینا پڑے گا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک میں جمہوریت کی مضبوطی معاشی استحکام اور قومی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و ناکامی نے ملک جس دلدل میں دھکیل دیا تھا اس سے نکالنا سب سیاسی ومزہبی جماعتوں کا کام ہے مہر عبد الخالق لک مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہمیں یقین ہے کہ موجودہ معاشی حالات مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی سیاسی بصیرت سے حل ہوں گے ۔۔۔
اس موقع پر جمعیت علماء سعودی عرب کے فنانس سکٹریری سجاد خان ۔وائس چیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب عبدالشکور ۔ممبر آف سنٹرل کمیٹی بشارت علی ۔ممبر آف سنٹرل ورکنگ کمیٹی عبدالرحیم ونیس ۔ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا زوھیب شہزاد کھوکھر اور دیگر مسلم لیگی ساتھیوں نے بھی شرکت کی ۔۔۔آخر میں مہمانوں نے قائدین مسلم لیگ میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کی عدالت سے بے گناہی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں