عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور جب حکومت چاہے گی تب ہی ہوں گے. وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب 245

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور جب حکومت چاہے گی تب ہی ہوں گے. وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور جب حکومت چاہے گی تب ہی ہوں گے.
وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی آج کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی ۔ حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والے ایوان صدر کو استعمال کر رہے ہیں، بیک ڈور مذاکرات کر رہے ہیں۔ حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے پاس 176 سیٹیں ہیں ، عمران خان 172 سیٹیں پوری کر کے اپنی حکومت لے آئیں.
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسلام آبادپر چڑھا ئی کر دی جائے ۔ا گر ضمنی انتخابات ریفرنڈم ہے تو پھر ملتان اور کراچی کی سیٹوں پر کیا کہیں گے ، عمران خان الیکشن جیتنے پر خاموش رہا اور ہرنے پر شور کرتا ہے ، اپنے دور میں عمران خان نے سیاسی قائدین کو جیل میں بھیجا ، عمران نے نیب اور ایف آئی اے میں بندے لگوا کر انہیں بھی یرغمال بنایا ، عمران خان نے اپنے دور میں صحافیوں پر پابندی عائد کی ۔انہوں نے دوست ممالک کو ناراض کیا ، ان کے چار سال میں صرف معیشت تباہ ہوئی.
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ہو چکے ، یہ چار سال ملک پر مسلط رہے ، فارن فنڈد فتنہ ہمیشہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں