نئے سفیر پاکستان برائے سعودیہ عرب امیر خرم راٹھوڑ کی الریاض میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پہلی ملاقات 286

نئے سفیر پاکستان برائے سعودیہ عرب امیر خرم راٹھوڑ کی الریاض میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پہلی ملاقات

رپورٹ: عالم خان مہمند

گزشتہ شام سفارت پاکستان الریاض میں نئے سفیر پاکستان برائے سعودیہ عرب امیر خرم راٹھور کی آمد پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے سعودیہ عرب میں چارج سنبھالنے کے بعد الریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور ممکن مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی اور مذید کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کے طرف سے خاص ہدایات دی گی ہیں کہ سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانی محنت کش طبقے کے مسائل کا خاص خیال رکھا جائے۔
امیر خرم راٹھور اس سے قبل کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر تعینات کیے گئے تھے لیکن ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوری بعد انہیں سعودیہ عرب میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واپس بلا لیا گیا تھا۔ امیر خرم راٹھور جرمنی میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن بھی رہے، نئے سفیر کا کہنا تھا کہ وه مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود کو اولین ترجی دیں گے اور ان کے مسائل کو حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں