چین کی طرف سے ایٹمی توپوں کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کر دی گئی (سٹاف رپورٹ : تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ) 242

چین کی طرف سے ایٹمی توپوں کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کر دی گئی

(سٹاف رپورٹ : تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
ویب سائٹ “پروپاکستانی” کے مطابق یہ 155ایم ایم ایس ایچ 15خود کار توپ ہے جو ایٹمی صلاحیت کی حامل ہے۔ ان توپوں کی پہلی کھیپ مبینہ طور پر پاک فوج کو مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس کھیپ میں کتنی توپیں پاکستان کے حوالے کی گئی ہیں۔
دسمبر 2019ءمیں چین سے ان توپوں کی خریداری کے معاہدے کی تفصیلات میڈیا پر آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان چین کی دفاعی سازوسامان بنانے والی سرکاری کمپنی ’این او آر آئی این سی او‘ سے 236توپیں خریدنے جا رہا ہے۔ ’این او آر آئی این سی او‘ کی طرف سے ایس ایچ 15توپ پہلی بار نومبر 2018ءمیں ژوہئی ایئرشو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسی سال کراچی میں ہونے والی ایک بین الاقوامی دفاعی نمائش میں بھی چین کی طرف سے یہ توپ رکھی گئی تھی۔چینی کمپنی کی طرف سے اس توپ کے پاکستان میں بھی تجربات کیے گئے ہیں۔ ان تجربات کو دنیا سے مخفی رکھا گیا تھا تاہم کچھ تصاویر لیک ہو گئی تھیں جو بعد ازاں چینی اخبارات میں شائع ہوئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں