ٹاپ سینیارٹی کی بنیاد پر جنرل عاصم منیر جیسے عظیم کارناموں کے حامل جنرل کو آرمی چیف بناے جانے پر پوری قوم مبارک باد.معروف سماجی شخصیت ندیم اختر چوہدری 213

اقوام متحدہ کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ چلنے والے انٹرنیشنل ادارے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ نے ولڈ چئیرمن IHRM رانا بشارت علی خان ( مبصر اقوام متحدہ جینیوا) کی زیر صدارت اجلاس

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اجلاس میں صدر،پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب فوکل پرسن، پاکستان ایمبیسی سعودی عرب ،اوورسیز رہنما معروف سماجی شخصیت ندیم اختر چوہدری کو اندرون بیرون ملک 27 سالہ مختلف شعبہ جات میں انسانیت کی خدمات کی بدولت ایمبیسڈر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ( نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ جینیوا ) تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔جس پر ندیم اختر چوہدری کا کہنا ہے اس ادارے کی اعلی زمہ داری میرے لیے اعزاز کی بات ہے یہ ادارہ عالمی سطح پر مظلوم انسانیت کیلئے آواز اٹھانے والا اور ملک کے اندر اور باہر عملی خدمات سر انجام دینے والا منفرد ادارہ ہے جس کے حالیہ سیلاب میں بھی سینکڑوں کارکن خدمات دے رہے ہیں۔ لہذا میں ولڈ چیئرمین IHRM رانا بشارت علی خان اور ان کے سینٹرل ایگزیکٹو بورڈ کا نہایت مشکور ہوں.
جنہوں نے مجھ پر اعتماد کی۔ندیم اختر چوہدری نے کہا کہ مظلوم انسانیت کی بےلوث خدماتِ کو مزید بہتر کیا جاے گا۔ ۔کشمیر ،فلسطین کے اندر سنگین انسانیت کی خلاف ورزیاں پائی جارہی ہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں ۔مزید کہا کہ اس زمہ داری کے ذریعہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کو بھی مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ندیم اختر چوہدری ایمبیسڈر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب بننے پر مختلف ممالک سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں