فلاحی مملکت کا دور آئے گا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق 217

فلاحی مملکت کا دور آئے گا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ سونامی کا دور ختم ہورہا ہے، اب فلاحی مملکت کادورآئےگا،انتخابی اصلاحات کا مکمل پیکیج سیاسی جماعتوں کو بھیج دیا،متناسب نمائندگی کا اصول اپناکرہی جمہوریت کومستحکم کیاجاسکتاہے،شفاف انتخابات کےبغیر چارہ نہیں،مہنگائی اوربےروزگاری کے خلاف بھر پور تحریک چلارہے ہیں،حلقہ جاتی سطح پر عوام کو منظم کیا جائے گا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عام شخص کی زندگی مسائل کا انبا ر بن چکی ہے،جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،اسلامی حکومت کاکام صرف سزائیں دینا نہیں  بلکہ ایک ایسےنظام کا قیام ہے جس میں ریاست کے ہر شہری کو اس کا حق ملے،اسلامی نظام میں شہریوں کو بلاامتیاز صحت اور تعلیم کی سہولتیں میسر ہوں گی، قانون امیر و غریب کے لیے یکساں اور انصاف دہلیز پر ملے گا،ملک کو قرضوں کے چنگل سے آزادی ملے گی اور زکوۃ و عشر کی بنیاد پر معیشت مستحکم کر کے ملک کو عظیم سلطنت بنایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں