پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احمد حسن رانجھا کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا 253

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احمد حسن رانجھا کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما احمد حسن رانجھا کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا پارٹی میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کی سینئر قیادت چیئرمین چوہدری محمد اکرم،جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں اور صدر ریاض ریجن خالد اکرم رانا نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر چیئرمین چوہدری محمد اکرم،جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں،صدر ریاض ریجن خالد اکرم رانا،
نائب صدر چوہدری عبدالوحید اور سینئر رہنما سیٹھ عابد عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کی ہے مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے آئندہ الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی میزبان احمد حسن رانجھا نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ورکر ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں میاں نواز شریف نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے عید ملن پارٹی میں مسلم لیگ ن کے رہنما
رانا شبیر،میاں رضوان الحق،چوہدری احسان الہی گجر ،عدنان صدیق ،محمد یاسر بن عثمان ،محمد مرتضی اور
سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران
محمد طارق،احتشام اعوان،مرزا عادل ،شاہد بھٹی ،مدثر اعوان اوراحسن مسعود نے بھی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں