مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی غلام حسن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا 263

مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی غلام حسن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

جدہ رپورٹ(امداد حسین لک نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عید مِلن پارٹی میں حاجی غلام حسن کے فرزند فیصل حسن نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا پارٹی میں کاروباری حضرات کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے زمہ دران ،پاک میڈیا ٹیم اور ٹک ٹاک سٹار نے بھی شرکت کی پارٹی کے موقع پر مزے مزے کے کھانے اور باربی کیو کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا سعودی عرب کی سب سے مشہور ڈِش مندی بھی تیار کی گئی تھی پارٹی کے موقع پر تمام نوجوانوں نے خوب موج مستی کرتے ہوئے سوئمنگ پول میں والی بال کا میچ بھی کھیلا اور خوب لطف اندوز ہوئے اس موقع پر سب نے حاجی غلام حسن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دیار غیر میں سب کو اکٹھا کر کے پاکستان جیسا ماحول فراہم کیا تقریب کے اختتام پر فرزند حاجی غلام حسن فیصل حسن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ہم چاہتے ہیں ہماری کمیونٹی مل جل کر رہے اور ہم سب نہ صرف اپنی زات بلکہ پاکستان کے لیے کام کریں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں