حج کا آغاز منی کی خیمہ بستی آباد ہو گی ۔منی کی فضائیں لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھیں 225

حج کا آغاز منی کی خیمہ بستی آباد ہو گی ۔منی کی فضائیں لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھیں

مکہ رپورٹ مریم شاید (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دس لاکھ عازمین منی پہنچ گیے حجاج آج رات منی میں عبادت کریں گیے اور کل یوم عرفات خطبہ حج کے لیے صبح نماز فجر کے بعد عرفات روانہ ہو گیے ،جہاں حج اور جمعہ کا خطبہ سنیں گیے۔
منی میں حازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کئے ہوئے ہیں نئے خیمے امن و سلامتی کے اعلی معیار سے آراستہ ہیں جو کے فائر پروف مواد سے تیار کردہ ہیں۔ اور اے سی کے جدید ترین سسٹم سے آراستہ ہیں۔
منی میں بہترین انتظامات پر حجاج کرام نے خوشی کا اظہار کیا اور دعائیں مانگیں ملکی سلامتی اور اپنی خواہشات کے لیے اور حج سے متعلق اظہار خیال کیا ۔
حجاج کرام کل صبح 9 ذی الحجہ کو فجر کی نماز ادا کرکے میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف ادا کریں گے۔
حجاج 10، 11 ، 12 اور 13 ذی الحجہ کو بھی منی میں رہیں گے۔ بیشتر حاجی 12 ذی الحجہ کو منی سے نکل جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں