مسجدِ نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر عائد پابندی کو ڈیڑھ سال بعد ختم کردیا گیا 225

مسجدِ نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر عائد پابندی کو ڈیڑھ سال بعد ختم کردیا گیا

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکومت کی جانب سے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے بچوں کو تقریباً ڈیڑھ سال بعد مسجد میں داخلے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر تک کے بچوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کورونا کی دونوں خوراکیں لینے والے بچوں کو عمرہ کی ادائیگی کی بھی اجازت ہوگی.
ریاض الجنہ میں نیے قالین بچھائے گئے ہیں جو انتہائی بہترین معیار کے مطابق تیار کئے گئے ہیں.
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی میں خدمات پر مامور انتظامیہ میں قالینوں کے شعبہ کے سربراہ بندر الحسینی نے قالین بچھائے جانے کے موقع پر بتایا ہےکہ روزانہ کی بنیاد پر ان قالینوں کی دیکھ بھال کا ایک خاص پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ان قالینوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سینیٹائز بھی کیا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے 30 جون سے 12 سے 18 برس کی عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا آغاز کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں