اپوزیشن جماعتوں کا عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی ایک اور کوشش ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی 188

اپوزیشن جماعتوں کا عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی ایک اور کوشش ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اتوار کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر وائس چیئرمین نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور پارلیمنٹ میں ان کے اتحادی مل کر اپوزیشن رہنماؤں کی احتساب سے بچنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور ہمارے اتحادی مل کر ان کی احتساب سے بچنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ جیسا کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل کہہ رہے ہیں کہ این آر او کا امکان صفر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں