جہانزیب خان سابقہ ناظم صوابی اور عابد خان کے درمیان عداوت اخوت میں تبدیل ہونے جا رہی ہے 177

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ یہ دن ضلع صوابی کے لئے بہت مبارک ثابت ہوا۔

صوابی۔ نمائندہ خصوصی (۔ظاہر گیلانی ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ یہ دن ضلع صوابی کے لئے بہت مبارک ثابت ہوا۔
مرکزی جامع مسجد میاں ڈھیری سادات میں بوقت 10 بجے جب معروف صحافی جلیل احمد خان نے صدائے حق بلند کی کہ جہانزیب خان سابقہ ناظم صوابی اور عابد خان کے درمیان عداوت اخوت میں تبدیل ہونے جا رہی ہے تو میرا عقیدہ ہے کہ عرش سے فرش تک اک باد اطمینانِ چلی ہو گی۔
جب ہارون خان مانیری کے بول پڑے کہ اس راضی نامے کا سفر پر خار تھا لیکن اس مسجد میں داخل ہوا تو تھکن سکون میں تبدیل ہو چکا تو یقیناً فرشتہ رحمت کے پر محفل پر چھا جکے تھے ۔
محترم پروفیسر اظہار صاحب نے لب کشائی کی کہ ابن آدم کی زبان چھوٹی سی سہی مگر اللہ تعالیٰ اس سے بڑے بڑے کام لیتا ہے۔ مزید فرمایا کہ ہمارا جرگہ سپریم کورٹ سے زیادہ اہم ہے تو دلیل بھی ناقابل تردید دی کہ یہ جرگہ صرف فیصلہ نہیں سناتا بلکہ باہم شیر و شکر بھی کر دیتا ہے تو یقیناً محفل رضائے الہی کے آغوش میں تھی۔
جب معروف روحانی شخصیت سید علی بصر باچہ صاحب نے فرمایا کہ مل کر اٹھیں اور ضلع صوابی کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں تو یقیناً فرشتوں نے اس دُعائیہ کلمہ پر آمین بولا ہو گا۔
فریقین بغل گیر ہو گئے۔
شیطان مردود ذلیل و خوار ھو گیا ۔
آگ و خون کا ایک ہولناک کھیل تھم چکا۔
اللہ تعالیٰ تمام جرگہ ممبران ، فریقین، اور شرکائے محفل کو اجر عظیم عطا فرمائے اور مزید توفیق عطا فرمائے کہ ایسے مبارک ایام تاریخ کا حصہ بنتے رہیں ۔
ضلع صوابی کی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ام سید علی بصور باچہ صاحب نے تمام علاقہ معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب با سعید کے لئے روحانی مرکز میاں ڈھیری کو منتخب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں