(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ترکی میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک ہوگئے.ترکی میں جنگل کی آگ آبادیوں تک پہنچ گئی، سیاحتی مقام مرمریس میں کئی گھر اور ہوٹلز آگ کی زد میں آگئے.
غیرملکی میڈیا کے مطابق مرمریس سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، درجنوں ہیلی کاپٹرز، اور فائرانجن آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پہلی بار ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ترک ساخہ بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں.
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ ترکی کے علاقے انطالیہ کے جنگلات میں لگی،جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ انطالیہ کے جنگلات میں گزشتہ روز چار مقامات پر آگ لگی، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.
گزشتہ روز انطالیہ میں بھی جنگل کی آگ رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی تھی تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے.
