طارق عزیز پاکستان کے نامور اداکار 222

پاکستان ٹیلی ویژن کے سب سے پہلے مرد اناؤسر۔۔

طارق عزیز پاکستان کے نامور اداکار، صداکار اور شاعر تھے۔ آپ 28 اپریل 1938ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1947ء میں پاکستان ہجرت کر کے آئے اور ساہیوال سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

آپ نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سب سے پہلے مرد اناونسر ہونے کا شرف حاصل کیا۔ 1975 میں شروع کیے جانے والے سٹیج شو “نیلام گھر” نے آپ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور اسے بعد میں “طارق عزیز شو” کا نام دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ آپ نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ فنی خدمات پر آپ کو بہت سے ایوارڈ ملے اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
آپ 17 جون 2020ء کو 84 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی آپ کے یومِ وفات پر آپ کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں