اہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرملٹی میڈیا

ملک کی ممتاز علم دوست ،سماجی و کاروباری شخصیت ویلکم ٹریڈر کے بانی سید محمد قیصر زیدی لاہور میں انتقال کر گئے

کراچی رپورٹ :اعجاز احمد طاہر اعوان : پی این نیوز ایچ ڈی

دنیا بھر میں جنگ، اخبارجہاں، نوائے وقت،اردو ڈائجسٹ،سب رنگ سمیت درجنوں اردو انگریزی اخبارات و رسائل اور کتابوں کی ایکسپورٹ کے لئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.

پاکستان کی ممتاز علم دوست ،سماجی و کاروباری شخصیت ،دنیا بھر میں اخبارات و رسائل اور کتابوں کی ایکسپورٹ کے سب سے بڑے ادارے ویلکم ٹریڈرزپاکستان کے روح رواں سید محمد قیصر زیدی لاہور میں انتقال کر گئے .

مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ میں دوست احباب اور علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔دنیا بھر میں اخبارات و رسائل اور کتابوں کی ایکسپورٹ کے لیے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.

ویلکم نے 3 دہائیوں تک ایکسپورٹ ٹرافی مسلسل حاصل کر کے پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اپنے نام کیا۔جب ملک کی ممتاز سیاسی وکاروباری اور حکومتی شخصیات ملک کے بڑے اخبار مالکان سے ملنے کے لیے بے تاب ہوتے تھے اس دور میں تمام اخبارات و جرائد کے مالکان سید محمد قیصر زیدی سے ملاقات کے مشتاق ہوتے تھے اور سید محمد قیصر زیدی سے ملاقات کے لئے اپنے تمام ضروری کام منسوخ کر دیتے تھے۔

ملک کی ممتاز علمی ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لئے سید محمد قیصر زیدی کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔پرنٹ میڈیا کا سنہری دور اختتام پذیر ہونے کے بعد سید محمد قیصر زیدی کراچی سے اپنے آبائی شہرلاہور منتقل ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے