سید حسنین عسکری کا اندازِ کلام اور اندازِ بیان ان کی شخصیت کے عین مطابق ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کی کتاب "اردو صوت شناسی" منظرِ عام پر آئی  229

سید حسنین عسکری کا اندازِ کلام اور اندازِ بیان ان کی شخصیت کے عین مطابق ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کی کتاب “اردو صوت شناسی” منظرِ عام پر آئی 

نمائندہ خصوصی(کامران سلہری، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پروفیسر نواز خاں صاحب پرنسپل و جملہ سٹاف گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول سیالکوٹ نے ان کی کتاب “اُردو صوت شناسی” کی “مکھ وکھالی” کے لیے جناب مقبول احمد شاکر سی۔ای۔او (ایجوکیشن) سیالکوٹ کی زیرِ صدارت ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔
عسکری صاحب کو “اردو صوت شناسی” کی پبلشنگ پر تہِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لسانیات ایک مشکل تحقیقی میدان ہے جس میں کام کرنے والے چند گنے چنے لوگ ہیں۔ دورِ حاضر میں مجھ ایسے بے شمار اسکالر ایم۔فل کی سند حاصل کرنے کے لیے دوسرے تیسرے درجے کے شعراء کے احوال و آثار، حالات زندگی، حیات و خدمات اور پتا نہیں کون کون سے غیر ضروری موضوعات پر مقالے لکھتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ اپنی سہل پسند طبیعت کے عین مطابق آسان سے موضوع پر چند صفحات لکھ کر جان چھڑائی جائے۔ عسکری صاحب اس حوالے سے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے روایتی موضوعات سے ہٹ کر ایک ایسے موضوع کا انتخاب کیا جس پر تحقیقی کام کرنا جوئے شیر کھودنے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں