Sri Lanka has so far donated 83,200 eyes worldwide; 40% of the total donated eyes were donated to Pakistan. 296

سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ٗ مجموعی عطیہ کی گئی آنکھوں کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ہے جس کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا ۔اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر نیازاحمد بروہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا سے پاکستان کو ملی آنکھوں کے عطیات کی تعداد تقریباً 35 ہزار ہے جبکہ ان میں سے 30 ہزار کراچی میں دئیے گئے۔پاکستان میں آنکھوں کے عطیات کے حوالے سے کوشاں ڈاکٹر نیازاحمد بروہی کا کہنا تھا کہ نابینا کو بینا بنانے کے لیے سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والے عطیات کا سلسلہ 1967 سے جاری ہے۔ڈاکٹر نیاز احمد بروہی نے بتایا کہ انہوں سری لنکن آئی ڈونیشن سوسائٹی کو ای میل پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے پہلا قرنیا ٹرانسپلانٹ اسپنسر آئی اسپتال میں ڈاکٹر ایم ایچ رضوی نے کیا تھا جو سری لنکا نے ہی عطیہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں