sports festival event was organized under Youth Forum Riyadh 227

یوتھ فورم ریاض کے تحت سپورٹس فیسٹیول کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ عالم خان مہمند الریاض سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوتھ فورم ریاض کے تحت ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کی تقریب رونمائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔سرپرست اعلی یوتھ فورم انجینئر محمد نعمان صابر نے فیسٹیول کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
جس میں تین کھیل ہونگے 1-فٹ بال 2-کرکٹ اور 3- والی بال۔ سید ثاقب زبیر صدر یوتھ فورم ریاض نے کہا کہ 09 دسمبر، 16دسمبر اور 23 دسمبر 2022 کو فیسٹیول کے تحت میچز ہونگے یہ سپورٹس فیسٹیول کا سیزن 4 ہو گا۔
نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جوانی کی طاقت کو صیحح سمت دینے و تعمیر وطن کا جذبہ بیدار کرنے کےلئے یوتھ فورم ریاض اپنی کوششیں کررہاہے۔
وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا شباب جس کا ہے بے داغ ضرب ہے کاری.اس فیسٹیول کا سلوگن باشعور نوجوان ۔۔۔۔۔ روشن پاکستان
اس موقع پر ریاض شاکر نائب صدر،محمد ابراہیم جٹ جنرل سیکرٹری،فرمان خان ،سلیمان اللہ بخش ،طارق جاوید اور دیگر ذمہ داران یوت فورم و فیسٹیول میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان بھی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں