ایس کے بی اکیڈمی کراچی میں اسپورٹس ڈے کا شاندار انعقاد
کراچی رپورٹ اعجازاحمدطاہراعوان: پی این نیوز ایچ ڈی
ایس کے بی اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اسپورٹس ڈے کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اسکول کے پرنسپل مسز ناصر مشتاق نے بچوں میں انعامات تقسیم کی جبکہ پروگرام کو بہترین ارگنائز کرنے میں وائس پرنسپل ارحم بلوچ پیش پیش تھی.
اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جن میں دوڑ، رسی کشی، کرکٹ، فٹ بال، اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں۔
بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
انتظامیہ نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ٹیم ورک اور اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔