Special Tribute to Pakistan Writers Club and Ladies Chapter 259

ایک شخصیت ایک شام۔محترمہ ڈاکٹر سیارہ کے لئے پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی جانب خصوصی خراج تحسین

(عالم خان مہمند ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے منفرد اور مقبول روایتی پروگرام ایک شخصیت ایک شام محترمہ ڈاکٹر سیارہ کے نام منعقد کیا۔ جس میں ڈاکٹر سیارہ کو ان کی خدمات اور جرآت کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ۔ڈاکٹر سیارہ کو قائداعظم محمد علی جناح ، لیاقت علی خان ، ایران کے شاہ اور فاطمہ جناح سے ملاقات کا بھی شرف حاصل ہے۔ انہوں نے1965 میں کنگ عبدل العزیز ہسپتال میں شعبہ خواتین (لیبر روم) کا افتتاح کیا تھا۔پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے سابقہ صدر فیض النجدی نے ” ایک شخصیت ایک شام ” کا باقاعدہ آغاز کیا تھا جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ریاض ، سعودی عرب میں موجود ان پاکستانیوں کو خدمات اور محنت کو خراج تحسین پیش کیا جائے جنہوں نے بیش بہا محنت کر کے اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ محترمہ ڈاکٹر سیارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سابق سفیر پاکستان مہمان حصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور کلب کی جانب سےکئے جانے والی تمام تقریبات کو سراہا اور ریاض میں موجود اس تنظیم کو بہترین تنظیم قرار دیا۔محترمہ ڈاکٹر سیارہ مرحوم قاسم القریشی کی ذوجہ محترمہ اور پاکستان رائیٹرز کلب کی سینیئر ممبر ریم القریشی کی والدہ ماجدہ ہیں۔اور انہیں سعودیہ میں پاکستان سے آنے والی پہلی لیڈی ڈاکٹر گائیناکالجسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ڈاکٹر سیارہ سعودی نیشنل پاکستانی ہیں جنہوں نے سعودی حکومتی ہسپتالوں میں 35 سال تک اپنی خدمات پیش کیئں۔ تین حصوں پر مشتمل اس تقریب میں ڈاکٹر سیارہ کے پہلے حصے میں بچپن ، دوسرے حصے میں جوانی اور تیسرے حصے میں ان کی شادی ، سعودی عرب کی جانب کئے جانے والے سفر اور سعودی نیشنیلٹی کے حصول کی متقلق سوال جواب کا سلسلہ جاری ریا۔کلب کی سینیئر ممبر امبرین فیض نے تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دیئے اور سوال جواب کئے۔ اس کے علاوہ قندیل ایمن ، جناب زبیر بھٹی صاحب نے بھی سوال جواب کا سلسلہ جاری رکھا۔ریم القریشی کے دو بیٹے ہیتم اور طارق جو کینیڈا میں مقیم ہیں ، انہوں نے بھی آن لائن تقریب کو شرکت کر کے اپنی نانی اماں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ کلب کے صدر نوید الرحمان، کنوینیئر ڈاکٹر فرح نادیہ ، میڈیا کوآرڈینیٹر شاہین جاوید اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں محترمہ ڈاکٹر سیارہ کو کلب کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں