فیروز والہ لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایت پر فیروز والہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل سرچ آپریشن
فیروز والہ –دوران سرچ آپریشن متعدد افراد کو بزریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیا گیا۔ڈی ایس پی فیروز والہ سرکل عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ شاہد رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران سرچ آپریشن ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ۔ ملزم ساجد کے قبضہ سے 3 کلو چرس، ملزمان یاسر، حسن ،شہزاد، عدنان سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے
