سفارتخانہ پاکستان الریاض کے زیراہتمام فلم "مارشل آرٹس” کی خصوصی اسکریننگ
پاکستان اپنی ثقافت تہذیبی ورثے اور آرٹ کے مختلف پہلوؤں کے ذریعے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے : سفیر پاکستان
شاہین جاوید-ریاض سعودی عرب :پی این نیوز ایچ ڈی
سفارتخانہ پاکستان الریاض کے زیراہتمام کلچرل ہاؤس میں پاکستانی فلم ” مارشل آرٹس ” کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا.
پاکستان اپنی ثقافت تہذیبی ورثے اور آرٹ کے مختلف پہلوؤں کے ذریعے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے : سفیر پاکستان
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کلچرل ہاؤس میں پاکستانی فلم "مارشل آرٹس” کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی افسران، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، فلم کے ہدایتکار اور مرکزی اداکار شاز خان سمیت دیگر غیر ملکی افراد نے شرکت کی.
اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی ثقافت، تہذیبی ورثے اور آرٹ کے مختلف پہلوؤں کے ذریعے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات اور فلمی اسکریننگز کے انعقاد سے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی اپنی ثقافت سے جڑی رہتی ہے بلکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ اجاگر ہوتا ہے پاکستان کے پاس فنون لطیفہ، موسیقی، ادب اور روایتی اقدار کا ایک وسیع خزانہ موجود ہے، جسے دنیا تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.
فلم کی کاسٹ میں فرحان طاہر اور صنم سعید شامل ہیں حاضرین کا کہنا تھا کہ فلم کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور آرٹ کی بھر پور عکاسی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش ہے حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر سفارتخانہ پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سفارتخانہ پاکستان آئندہ بھی اپنے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کروایا جا سکے.