Special attendance of Central Finance Secretary of JUI 155

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور جدہ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر حاجی سجاد خان کی تقدس حرم نبوی ؐ کانفرنس پشاور میں خصوصی شرکت

رپورٹ عدنان تابش : ( اپشاور، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جے یوآئی سعودی عرب کی نمائندگی کرکے موصوف نے اس تاریخی کانفرنس کو چارچاند لگادئیے ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنئیر الحاج سجاد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پشاور کی سرزمین پر منعقدہ تقدس حرم نبوی ؐ کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی پر صوبائی جماعت خصوصاً  صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاءالرحمن اور جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش کو دلی مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ کانفرنس کی کامیابی پر پورے خیبر پختونخوا کے جماعتی کارکن ذبردست خراج تحسین کے لائق ہیں جنکی دن رات محنت اور اسلامی و دینی جذبہ کے تحت یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا جس مخالفین کے اوسان خطاء ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا ہر ہر کارکن تقدس حرمین پر مر مٹنے کیلئے بے تاب ہے اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے اپنا آخری قطرہ خون تک بہانے سے دریغ نہیں کرتے ، یقیناً  اس کانفرنس کی تاریخی کامیابی اور انسانوں کا ٹھاٹے مارتا ہوا سمندر دیکھ کر دل باغ باغ ہوجاتاہے کیونکہ ہمارا جینا مرنا جے یو آئی کیساتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں