Special Assistant Chief Minister Punjab Dr. Firdous Ashiq Awan addressing the anti-dengue seminar 204

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان انسداد ڈینگی سمینار سے خطاب

سیالکوٹ رپورٹ (افتخار الحق کھٹانہ ،نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اس موقع پہ کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے روک تھام کیلئے کوشاں ہے.عوام میں ڈینگی سے بچنے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں.اصل انفارمیشن منسٹر, لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں, حکومتی اقدامات پہنچانے میں سب سے اہم رول ایل ایچ وی کا ہے.ہماری بہنیں گھر گھر پولیو, ڈینگی ,ملیریا سمیت تمام بیماریوں کے تدارک کیلئے صحت کا پیغام پہنچا رہی ہیں.حکومت پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کا حق دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں.ان کے مسائل کے حل کیلئے میں آپ کہ وکیل ہوں.خواتین کو معاشی طور بااختیار بنائے بغیر سماجی ناہمواریوں کا خاتمہ ناممکن ہے
پنجاب میں کنکریٹ کے جنگل بنادیئے گئے.
میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے بھاری شرائط پرقرضے لیکر کمیشن مافیا نے بنائے.وہ پیسہ جو آنے والی نسل کو صحت مند اور توانا پاکستان کیلئے خرچ ہونا چاہئے تھا وہ رنگ بازی پر خرچ کیا گیا.
ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کی 2کروڑ 92لاکھ خاندانوں کو 98ارب روپے سے مستفید ہونے جارہے ہیں یونیورسل ہیلتھ پروگرام سے 7لاکھ 20ہزار سے 10لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جارہی ہے.
اب کوئی پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے سامنے ایڑیاں رگڑ کر نہیں مرے گاضلع سیالکوٹ میں 1962کے بعد کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا.یہاں کوئی کوالٹی ہسپتال نہیں,, لاہور پہنچتے پہنچتے زندگی کی بازی ہار جاتا ہے.سیالکوٹ میں1ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنایا جارہا ہے.چائلڈ اینڈ مدر ہسپتال تعمیر کیا جارہاہے,زچہ بچہ کی زندگی کو تحفظ فراہم کریں گے.
ایل ایچ وی کو کوالٹی تریننگ دینے جارہے ہیں.
دیہی آبادی کو ہیلتھ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کیئر سیکٹر کو مضبوط بنایا جارہا ہے.
سیف ڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے قوقی صحت کارڈ ہم کردار ادا کرے گا
مخالف ٹولہ کشمیر پر منفی سیاست کرکے عمران خان کو للکار رہی ہے.
قوم ان کو حیرانگی سے دیکھ رہی ہے.
مودی کو اپنے گھروں میں شادیوں پر بلاتے ہیں.
یہ وہ چہرے ہیں جو کشمیر یوں کے زخموں کو کرید چکے ہیں.مقبوضہ کشمیر کا کشمیری پاکستان کی قیادت طرف دیکھ رہا ہے.
عمران خان کی قیادت میں دنیا کے ضمیر کو جھجوڑنے کیلئے پاکستان کی خارجہ پالیسی کام کررہی ہے.
ہماری توپوں پر رخ مودی کی جانب ہونا چاہئے,
جوآزاد کشمیر کی چند سیٹوں کیلئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں پر نمک پاشی نہ کرے.اپوزیشن کشمیریوں کی آنکھ میں روشن امید کو چراغ کو بجھانے کی کوشش نہ کرے.مظلوم کشمیریوں کی بے بسی کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے.آزاد کشمیر کا الیکشن قومی واحدانیت کا باعث بننا چاۂیے.
کشمیر بنے گا پاکستان کے اسی نعرے کو آگے بڑھائے.
پر امن افغانستان پرامن پاکستان کی ضمانت ہے.
پاکستان نے 90ہزار قربانیاں دیکر امن کی بھاری قیمت ادا کی ہے.
ہمیں اس محنت کو ضائع نہیں کرنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں