سپین و پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ،بارسلونا قونصلیت کی تقریب ،پاکستانی رقص کتھک اور ہسپانوی رقص کی پرفارمنس. 264

سپین و پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ،بارسلونا قونصلیت کی تقریب ،پاکستانی رقص کتھک اور ہسپانوی رقص کی پرفارمنس

(رپورٹ- محمد آصف ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بارسلونا سپین کے شہر بارسلونا کے بڑے تھیٹر لا الائنسا دے پوبلے نو میں قونصل خانہ پاکستان بارسلونا نے پاکستان اور سپین کے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی گورنرز بارسلونا، تاراگونا،ہسپانوی اور کاتالان ممبرانِ اسمبلی ،بلدیہ بارسلونا کے اعلٰی عہدیدران، نیشنل اور صوبائی پولیس کے افسران اور دیگر ممالک کے قونصل خانوں سے ڈپلومیٹس نے شرکت کی.
اس پروگرام میں پاکستانی کلاسیکی رقص کتھک اور عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے ہسپانوی رقص فلیمانکو میں مماثلت کے سبب دونوں نے اکٹھا بھی پرفارم کیا گیا۔پاکستان کے معروف کتھک فنکار فصیح الرحمٰن جنھیں ان کی فنی خدمات اور صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان ” تمغہِ امتیاز” سے نواز چکی ہے وہ گزشہ نو برسوں سے سپین میں رقص کتھک کی ورکشاپس کر رہے ہیں ۔ان کی ہسپانوی سٹوڈنٹس مونسے دومینچ ،لاؤرا رُوتی ،لاؤرا ایانِس اطالوی طبلہ پلیئرچیرو مونتاناری فلیمانکو کی معروف ہسپانوی فنکارہ وی اولیتا باریواور خےسوس کامپوس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا. کتھک اور فلیمانکو میں مماثلت اور فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا گی.
قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے پرفارم کرنیوالے تمام فنکاروں کا شکر یہ ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فنکار فصیح الرحمان کا شکریہ کہ وہ لاہور لکھنؤ گھرانے کے پاکستان میں پروان چڑھنے والے رقص کے ثقافتی سفیر کی حثیت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جبکہ حافظ احمد اور نقاش جاوید کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پروگرام کے ثقافتی رنگوں سے بھر پور اس حصہ کو ممکن بنانے میں تعاون کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں