شوشل میڈیا یا دجالی فتنہ۔☹
اس فتنہ کی لپیٹ میں آ کر سب سے زیادہ بربادی مسلمانوں کی ہوئی ہے جو اپنے مذہب اور اپنی دین کی تعلیمات کو بھول گئے ہیں۔ اور دنیا کی رونقوں میں ڈوب گئے ہیں۔
عامر لیاقت کی وفات عام حادثہ نہیں۔ یہ ایک عبرت ناک پیشن گوئی ہے آنے والے وقت کی موجودہ انسانوں کے لئے۔
جس دین میں میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں۔ اس دین کے لوگ خود اپنوں کی عزتوں کے بازار لگائے بیٹھے ہیں۔ اسلامی معاشرے کے پاکیزہ رشتوں کی دھجیاں ان لوگوں کے ہاتھوں اس طرح اڑائی جا رہی ہیں کہ اخلاقیات اور انسانیت بھی شرمندہ ہو جائے۔
عامر لیاقت اور دانیہ کے کچھ بھی معملات رہے ہوں ۔ پر ایک اسلامی بیوی ہونے کے ناطے اپنے لباس کی بے حرمتی دانیا کی جانب سے یقینا نا حق ہو گئی۔ اگر اسے عامر لیاقت سے اختلاف تھا تو سب چھوڑ کر الگ ہو جاتی۔ حق مہر کے نام پہ کروڑوں کی جائیداد کا مطالبہ ضروری نہیں تھا۔ پر افسوس اب یہاں دانیہ شاید ظلم میں سبقت لے گئی۔
میں یہاں عامر لیاقت کو صحیح اور دانیہ کو غلط نہیں کہہ رہی ۔اور نہ ہی دنیا اس کا حق رکھتی کہ کسی کے اعمالوں کی بنا پر اسے نیک اور بدکار ہونے کا لقب دے۔ کیونکہ کس کو جنت ملے گی یا دوزخ ، یہ اختیار صرف اور صرف ایک اللہ کی ذات کو ہے۔ تو لوگ کون ہوتے ہیں کسی کے کردار کو روندنے والے۔
درد کی روداد یہ ہے کہ مرد ہو یا عورت ، کسی کو حق نہیں اپنے لباس کی بے حرمتی کرنے کا۔ اسلام میں دوسرے کے راز چھپانے اور عزتوں کی حفاظت کرنے کا حکم ہے۔ اور یہ حکم ہر بشر کے لئے ہے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کی عزت فرض ہے اور جو اس فرض کو قضا کرتے ہیں۔ دنیا اور آخرت دونوں میں رسوا اور گنہگار ہو جاتے ہیں۔
یہ کہانی یہاں ہی ختم نہیں ہوئی۔ بلکہ اس نے رہتی دنیا کے لئے ایک بے یقینی کا سماء بنا دیا یے۔ رشتوں میں زنگ تو پہلے ہی موجودہ زمانے کی دور نے لگا دیا تھا۔ اب رشتے مزید کچے دھاگے سے بھی باریک ہو گئے ہیں۔ جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انسان اپنوں پہ بھی یقین نہ کرے تو کس پہ کرے؟
ہمیں دنیا کی عظیم امتی ہونے کا حق ادا کرنا چاہیئے ۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے سب پہ لازم ہے کہ رشتوں کی اور عزتوں کی حفاظت کریں۔ کیونکہ ہر رشتے میں ایک مان ہوتا ہے اور جب کسی ک مان ٹوٹتا ہے تو انسان خدا کے نزدیک بھی گنہگار بن جاتا ہے کیونکہ انسانیت کو تکلیف دینا اسلام میں جائز نہیں۔
اللہ ہم سب کو سیدھے اور نیک راستے پہ چلنے کی توفیق عطا کرے۔ اور دوسرے کے مان اور عزتوں کو حفاظت کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔
اللہ ہمیں اس دجالی فتنہ سے بھی بچائے۔ جس کی بدولت مخلص رشتے ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔ اور خلوص ، محبت ، اپنائی اور سچی چاہتیں غرق ہو کر رہ گئی ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ عامر لیاقت کےآخری منزلیں آسان کرے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے ۔ اور لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کو اچھال کر گناہ لینے سے بہتر ہے کہ ان سے متعلق تمام لیک ویڈیوز ڈیلیٹ کر کے اپنے رب کے آگے سرخرو ہونے کی کوشش کریں۔
186