رپورٹ : امداد حسین لک جدہ سعودی عرب، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ
تبوک ریجن میں برفباری نے موسم کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ تبوک کے مشہور پہاڑی علاقے اللوز پہاڑ (جبل اللوز) پر برف کی سفید چادر تن گی ہیں جس وجہ سے رات کا درجہ حرارت منفی 2- ہوجاتا ہے اس ٹھنڈ کا مزہ لینے کے لئے بڑی تعداد میں سعودی سیاحوں کے ساتھ ساتھ جدہ اور ریاض سے مقامی پاکستانی سیاحوں نے بھی وہاں پہنچ کر خوب ہلہ گلہ کیا اور اللوز پہاڑ کے نام سے وہاں پائے جانے والے مشہور بادام کے درخت کے حوالے سے معلومات حاصل کی اس موقع پر بات کرتے ہوئے جدہ سے آئے ہوئے سیاحوں کے گروپ ضیاء مصطفی,عامر شہزاد ،رضا ،اقبال ،عدنان، اور جہانگیر خان نے بتایا وہ یہاں کے حسین مناظر سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہاں آکر ان کی ساری تھکن اتر گئی ہے ہے انہوں نے لوگوں کو کہا کہ وہ یہاں آنے سے پہلے گرم کپڑوں کا انتظام ضرور کر کے آئیں تبوک میں اسلامی تاریخی مقامات بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں جن میں مغایر شعیب یا مدائن شعیب سیاحوں کا پسندیدہ ترین مقام ہے جو قبل مسیح کے دور میں تمدن نے جنم لیا تھا اورپہاڑوں میں تراشے ہوئے مکانات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان گھروں کے دروازوں پر جمالیاتی شکلیں بنی ہوئی ہیں۔
274