Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi pays a surprise visit to the Pakistani Embassy in Manama Bahrain 262

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا منامہ بحرین میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا اچانک دورہ

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر خارجہ نے قونصلر سیکشن میں سفارت خانے آنے والے پاکستانی شہریوں سے ایمبیسی میں تعینات سٹاف کے رویے اور فراہم کردہ سہولیات پر سوالات پوچھے وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی ترسیلات زر کی صورت میں پاکستان بھجواتے ہیں اور معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں،سفارت خانے آئے ہوئے پاکستانیوں نے سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا
وزیر خارجہ نے اچھی کارکردگی پر سفارت خانے میں تعینات افسران اور عملے کو شاباش دی
پاکستانی شہریوں نے موجودہ حکومت کے روشن ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ نے بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران اور عملے کے ساتھ ملاقات کی
بحرین میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو ہمارے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی میں پل کا کردار کرتے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ کی سفارتی عملے کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں