سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا 278

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی.
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے آج صبح دعا زہرہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے ۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں اغواءکا مقدمہ نہیں بنتا اور دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی ہے.
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور اسے کے شوہر کوپیش کیا گیا ،سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 17برس کے قریب ہے ،رپورٹ پر دعا کے والد کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ دعا کے والدین کی شادی کو 17سال ہوئے ہیں دعا کی عمر 17سال کیسے ہو سکتی ہے، دعا کی عمر دستاویزات کے مطابق 14سال ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ یہ دستاویزات ٹرائل کورٹ میں جا کر دکھائیں ،یہاں بازیابی کا کیس تھا جو ختم ہو گیا ہے،جسٹس جنید عفار نے کہا کہ فیصلہ محفوظ کر لیا ہے آج ہی سنائیں گے.
عدالت نے دعا سے پوچھا کہ آپ کی والدین سے ملاقات کرائیں ؟
جس پر دعا زہرہ نے جواب دیا کہ میں نہیں ملنا چاہتی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی،عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی ملاقات چیمبر میں کروا دیتے ہیں تسلی سے مل لیں،عدالت نے چیمبر میں ملاقات کی ہدایت دی اور دعا زہرہ کی والدین سے ملاقات کرائی ، ملاقات ختم ہونے کے بعد پولیس دعا کو واپس لے گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں