(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بلاول بھٹو زرداری سے مراد علی شاہ نے بلاول ہاوَس کراچی میں ملاقات کی مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو صوبے میں حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی.
مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں ترقیاتی عمل میں رکاوٹوں کے متعلق بھی بریفنگ دی سندھ کی عوامی حکومت اپنے عوام دوست ایجنڈا پر کام جاری رکھے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ،
غیر جمہوری عناصر نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے عوام دوست پروگرامز کو روکنے اور سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں فتح عوام کی ہوگی، پیپلز پارٹی مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی.